سندھ میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، لاک ڈاؤن مزید سخت کرنیکی ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا ہے

سندھ میں کورونا وائرس کےمزید 11کیسز سامنے آگئے،کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 440 ہوگئی،نئے کیسز لاڑکانہ اور حیدرآباد میں سامنے آئے،ان 440 کیسز میں 151 سکھر فیز ون، 114 سکھر فیز ٹو اور 7 لاڑکانہ میں رکھے گئے زائرین شامل ہیں

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے، میں نے خود گھر میں جمعۃ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی، یہ فیصلہ عوا کی صحت کے پیش نظر علماء کی مشاورت سے کیا، عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں او ر خاندان سمیت صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈائون پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں

Shares: