سندھ میں‌ کب تک رہے گا لاک ڈاؤن؟ حکومت نے اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن کا 55واں روز ہے، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈائون 31 مئی تک رہیگا،آج اور کل سندھ بھر میں لاک ڈاؤن میں سختی کی جائے گی

صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ جاری جاری ہے،ڈبل سواری پر عائد پابندی بدستور بر قرار ہے.

سندھ پولیس کے مطابق شہر قائد کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا , پولیس کے مطابق گزشتہ 54 ایام کے دوران صوبے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 13 ہزار تک پہنچ گئی

صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 3 ہزار 800 تک پہنچ گئی

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ ابھی نہیں کھول سکتے، پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کی بڑی وجہ کیسز میں اضافہ ہے، ایس او پیز پر کوئی بھی عمل نہیں کررہا، وزیراعظم نے بھی اعتراف کیا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے۔

اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی میں بحث ہونی چاہئے تھی، وزیراعظم کے حکم کا احترام ہے مگر ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے۔

Shares: