سندھ میں رینجرز پر حملے، بلاول کی مذمت، گورنر سندھ کا نوٹس،دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، گورنر سندھ

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے گھوٹکی اور کراچی میں رینجرز کے جوانوں پر حملوں کی مذمت کی ہے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،حملوں میں سندھ رینجرز کے جوانوں اور شہری کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا ہے، بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ حملوں میں جو رینجرزاہل کار اور راہگیر زخمی ہوئے، ان کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کیا جائے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کہیں پر بھی ہو اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہ ہے،شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ، رینجرز ، پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ، حکومت سندھ اپنے سیکورٹی اہلکاروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

واضح رہے کہ سندھ کے تین شہروں گھوٹکی، لاڑکانہ، کراچی میں آج رینجرز پر حملے ہو چکے ہیں، گھوٹکی شھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا،دھماکے کے نتیجے میں دو رینجرز اھلکار ظھور احمد اور فیاض احمد شھید ہو گئے،ایک راھگیر ریلوے ملازم غلام مصطفی بھی واقعے میں شھید ھو گیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام میں بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 میں واقع ریاض گرلز کالج میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری وفاقی حکومت کے احساس پروگرام میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے مستحقین کو رقوم دی جا رہی تھیں کہ آج صبح 11 بج کر 40 منٹ پر نامعلوم ملزمان فلائی اوور کے اوپر سے گرلز کالج کے گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا اور وہاں موجود افراد زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 26 سالہ محمد سلیم، 40 سالہ روشن علی، 29 سالہ ذیشان، 28 سالہ فیضان منظور، 50 سالہ نارائین کان جی اور 50 سالہ صابر حشمت شامل ہیں جنہیں عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ہے جو ناظم آباد کا رہائشی تھا۔

کراچی میں احساس پروگرام کے قریب ہونے والے کریکر حملے پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوٹس لیا ہے، انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کیا ہے اور ان سے اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے احساس سینٹر واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

بریکنگ،امن دشمنوں کا ایک اور وار، دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

گھوٹکی دھماکے کے بعد کراچی میں امن دشمنوں کا وار،احساس پروگرام دفتر کے قریب بم حملہ

گورنر سندھ نے آئی جی سندھ سے کہا کہ احساس سینٹر کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمے داری ہے، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ احساس پروگرام کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس فوری ایکشن میں نظر آنی چاہیے نہ جانے کس کو احساس پروگرام سے تکلیف ہے۔

Leave a reply