اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا کر ساڑھے چار لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اراکین شریک ہوئے۔ کمیٹی نے تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دی تاہم جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے اس کی مخالفت کی۔یاد رہے کہ 9 اگست کو سندھ اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔ وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے بل ایوان میں پیش کیا، جس کی تمام اراکین نے ڈیسک بجا کر حمایت کی تھی۔ یہ طے کیا گیا تھا کہ اضافے کی شرح کا فیصلہ خصوصی کمیٹی کرے گی۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 کو پنجاب اسمبلی نے عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی بل منظور کیا تھا، جس کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے اور وزیروں کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار روپے کر دی گئی تھی۔
وزیراعظم کا چین کا دورہ، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے
کراچی میں پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق
55 سالہ خاتون کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش
امریکاکے کیتھولک اسکول میں فائرنگ، 2 طلبا ہلاک، 17 زخمی