حکومت سندھ نے الیکٹرک ٹیکسیاں شروع کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے چینی آٹوموبائل بنانے والی کمپنی GAC اور دیوان موٹرز کے نمائندوں سے ملاقات کی،ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، دیوان یوسف فاروقی، چینی کمپنی GAC کے ژو سونگ، ژین وین ، ظفر حسن اور دیگر نے شرکت کی ملاقات میں چینی کمپنی جے اے سی کے جنرل منیجر ژو سونگ نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور سندھ میں الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کے لیے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا .

توہین مذہب کے ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی

شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

ملائکہ اروڑا کا اپنے والد کی مبینہ خودکشی کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ الیکٹرک ٹیکسیوں کے لیے تمام ضروری انفراسٹرکچر اور سہولت فراہم کرے گی، چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، ہموار ریگولیٹری عمل کو یقینی بنانا، اور سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو حکومت سندھ یقینی بنائے گی.الیکٹرک ٹیکسیوں کے متعارف ہونے سے نہ صرف لوگوں کو محفوظ اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ کاربن کے اخراج کو کم کرکے ماحول کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی، نئی ٹیکسی سروس شروع ہونے سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے اور خواتین مسافروں کے لیے محفوظ اور قابل اعتماد سفر کے لئے پنک ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی،حکومت سندھ کا مقصد ان الیکٹرک ٹیکسیوں کو جلد از جلد شروع کرنا ہے، تاکہ شہری جدید ترین، ماحول دوست سفری سہولت سے مستفید ہوں.

Shares: