سندھ حکومت نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے لیے مقررہ مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔ اب نئی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجرک ڈیزائن والی پرانی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن پہلے 31 اکتوبر تھی، جو شہریوں کی سہولت کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔اس سے قبل بھی تاریخ میں متعدد بار توسیع کی جا چکی ہے — ابتدا میں 3 اپریل، 15 مئی، 30 جون، اور بعد ازاں 14 اگست تک مہلت دی گئی تھی۔محکمہ ایکسائز کے مطابق صوبے بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے صرف کراچی میں 33 لاکھ سے زائد ہیں۔ محکمے کا کہنا ہے کہ بیشتر شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں اوپن لیٹر پر استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔

دوسری جانب ایکسائز دفاتر کے باہر نئی پلیٹس کے حصول کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت 1850 روپے میں نمبر پلیٹس فراہم کر رہی ہے جبکہ مارکیٹ میں یہی پلیٹس 600 روپے میں دستیاب ہیں، لہٰذا یا تو قیمت کم کی جائے یا پالیسی میں نرمی کی جائے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے

بابر اعظم ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

وزیر دفاع نے دانیال چوہدری کے بیان کی سخت مذمت کر دی

تنزانیہ میں انتخابی تشدد، 700 افراد ہلاک، انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ

Shares: