حکومت سندھ نے صوبے میں کام کرنے والی تمام ملکی و غیرملکی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو ہدایت دی ہے کہ ملازمتوں کی فراہمی میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ہدایت بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (INGOs)، غیر سرکاری تنظیموں (NGOs)، کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (CBOs) اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے لیے ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سندھ کے احکامات کے تحت تنظیمیں اپنی بھرتی کے عمل میں سندھ کے مقامی افراد کو ترجیح دیں تاکہ مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کر کے عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ حکم پر عملدرآمد کروائیں اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں محکمہ سماجی بہبود کو آگاہ کریں۔حکومت سندھ کے مطابق یہ اقدام صوبے کے عوام کی معاشی و سماجی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

سعودی عرب کا مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ

ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

امریکا نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

غزہ امن منصوبہ: پاکستان فوج بھیجنے سے متعلق فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی، اسحٰق ڈار

Shares: