گورنرسندھ کی نیویارک اور سندھ کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویزپر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سے گفتگو کی-
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی ہےکامران ٹیسوری کےاعزاز میں امریکی پاکستانی پبلک افیئرزکمیٹی کےچیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے استقبالیہ دیا جس میں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فِل راموس نے بھی شرکت کی۔
سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج
Met with Deputy Speaker New York State Assembly Phil Ramos at a reception by American Pakistani Public Affairs Committee Chairman Dr.Ijaz Ahmed.Discussed declaring Sindh & New York as Sister States.A delegation of New York State Assembly would soon visit Karachi in this regard. pic.twitter.com/N9j31iWfNl
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) May 1, 2023
کامران ٹیسوری اور فِل راموس نے گفتگو کے دوران سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر مزید بات کرنے پراتفاق بھی کیانیو یارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد اس ضمن میں جلد صوبۂ سندھ کادورہ کرے گاجڑواں اسٹیٹس بننے سےسندھ اور نیو یارک کی جامعات ، اسپتالوں اور تحقیقی اداروں میں تعاون بڑھے گا۔
امریکن پاکستانی پبلک آفیئرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کے استقبالیہ میں سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹس قرار دینے کی تجویز پر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس سے تفصیلی بات چیت،نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد اس ضمن میں جلد صوبہ سندھ کا دورہ کرے گا pic.twitter.com/oHopE5T42o
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) May 1, 2023
مقابلے کے دوران کبوتر بازوں میں جھگڑا ،4 افراد ہلاک
دونوں اسمبلیوں میں سندھ اور نیویارک کو سسٹراسٹیٹس بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔طلبہ کے وفود کے تبادلوں اور ذہین طلبہ کے لیے اسکالر شپس کا راستہ بھی ہموار ہو گا-
پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن (پاپا) کا واشنگٹن ڈی سی میں میرے اعزاز میں اسقبالیہ،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی شرکت،پاکستان کی معاشی صورتحال، اس سے نمٹنے کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا pic.twitter.com/mNO5Ger78j
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 29, 2023
واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں امریکا کا دورہ کر رہے ہیں،ساحلی شہر اور تجارتی مراکز ہونا کراچی اور نیویارک میں مشترک ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کےاہم رکن ڈاکٹر آصف محمود
نے واشنگٹن ڈی سی میں میرے اعزاز میں عشائیہ دیا،امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھی عشائیہ میں شرکت کی،ڈاکٹر آصف محمود کانگریس کے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں، اور نائب صدر کملا ہیرس کے قریبی ساتھی شمار کئے جاتے ہیں pic.twitter.com/IBHpDnpUaT— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 28, 2023
Prominent democrat Dr.Asif Mehmood hosted a dinner in my honour in Washington DC which was also attended by Pakistani business community.Pak-US relations,overall situation of Pakistan and investment opportunities were discussed in detail on the occasion . pic.twitter.com/iXjHLzdaAZ
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 28, 2023