سندھ پولیس نے انٹرپول سے برطانیہ میں چوری ہو کر کراچی میں ٹریک ہونے والی رینج روور اسپورٹس گاڑی کے ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کے مطابق انٹرپول کا خط دو روز قبل اینٹی وہیکلز لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے دفتر کو موصول ہوا۔ اس کے بعد سندھ پولیس نے برطانوی حکام کو ای میل بھیجی ہے، جس میں گاڑی میں نصب ٹریکر کا تفصیلی لاگ اور ٹریکنگ کے سورس کی وضاحت مانگی گئی ہے۔انٹرپول کے خط میں گاڑی کا آخری معلوم مقام 11 فروری 2025 کو کراچی کے صدر کے علاقے کو ظاہر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انٹرپول نے ایف آئی اے اسلام آباد، کراچی پولیس اور ایس ایس پی اے وی ایل سی کو بھی گاڑی کی چوری سے متعلق خط ارسال کیا تھا۔سرکاری خط کے مطابق، یہ سیاہ رنگ کی رینج روور اسپورٹس 11 نومبر 2022 کو برطانیہ کے علاقے ہاروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔ گاڑی میں نصب ٹریکر کے ذریعے ابتدا میں اسے لیڈز میں ٹریس کیا گیا، تاہم بعد میں اس کا سراغ نہیں ملا۔

رینج روور کے ٹیلی میٹکس ماڈیول کے مطابق، گاڑی کو 11 فروری 2025 کی صبح 6 بج کر 34 منٹ پر کراچی کے کورنگی سروس روڈ، اعظم بستی، صدر ٹاؤن کے مقام پر ٹریک کیا گیا تھا۔

مانچسٹر سینیگاگ حملہ: پولیس کی فائرنگ سے ایک متاثرہ شخص بھی جاں بحق

مودی اور نیتن یاہو خوش کھو بیٹھے، کراچی پر حملے کی دھمکی،یورپ بھر میں مظاہرے

حماس کا ٹرمپ کی دھمکی پر باضابطہ جواب آگیا، بڑا اعلان کر دیا

بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن، سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان

Shares: