اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اورایس پیز کے تبادلے کیے گئے ہیں جس میں خادم حسین کو ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ سے ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کیا گیا ہے، اسد رضا ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی، عاصم خان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی اور کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر کو ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی تعینات کردیا گیا ہے عبد الحمید کھوسو ڈی آئی جی سکھر، جاوید جسکانی ڈی آئی جی لاڑکانہ، طارق رزاق ڈی آئی جی حیدرآباد، پرویز چانڈیو ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد اور تنویر عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے۔

نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم،سپریم کورٹ میں درخواست

نوٹیفیکیشن کے مطابق امجد شیخ کی ایس ایس پی حیدر آباد، ابریز علی عباسی ایس پی ٹنڈوالہ یار، سلیم شاہ ایس پی ٹنڈو محمد خان،نورالحق رند ایس پی مٹیاری، طارق نواز ایس پی جامشورو، شبیر سیتھر ایس ایس پی دادو، علی بخش ایس ایس پی ٹھٹھہ، شہلا قریشی ایس پی سجاول، قمر جسکانی ایس پی بدین، حیدر رضا ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد کیے گئے ہیں-

اسی طرح طارق الٰہی مستوئی ایس ایس پی ملیر، حسن سردار ایس ایس پی کورنگی، فیصل عبداللہ چاچڑ ایس ایس پی سینٹرل کراچی، عرفان علی بہادر ایس ایس پی ایسٹ کراچی، عمران قریشی ایس ایس پی ضلع جنوبی کراچی، محمد عارف اسلم ایس ایس پی کیماڑی اور ظہور علی ایس ایس پی ویسٹ کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈائنا سور کے قدموں کے11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات دریافت

دوسری جانب سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان ہے، اس سلسلے میں فہرست الیکشن کمیشن کو بھیج دی گئی ہے نگراں صوبائی حکومت نے سندھ میں بیوروکریسی کی تبدیلی کے معاملے پر افسران کےتقرر و تبادلوں کی فہرست تیار کرکے الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے سندھ بھر میں موجودہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کیاجائےگا، اس سلسلے میں آج شام تک تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آغا واصف سیکرٹری خزانہ، حسن نقوی پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس کے علاوہ نجم شاہ سیکرٹری داخلہ ، منظور شیخ سیکرٹری بلدیات ہوں گے الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بھیجی گئی فہرست پر اعتراض نہ کیا تو تقرر و تبادلوں کے نوٹی فکیشنزجاری کئے جائیں گے-

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

Shares: