مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، کار چھیننے والے تین ڈاکو گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) سیالکوٹ کے...

کوئٹہ،ہزار گنجی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 2 خواتین کی موت

کوئٹہ: ہزار گنجی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ...

کراچی سے لاپتا لڑکی بازیاب، جسم پر متعدد زخم

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے اغوا کی گئی...

مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان ناران اور آزادکشمیرکی وادی...

سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلے

آئی جی سندھ نے پولیس کے اعلیٰ افسران کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت مختلف اضلاع اور یونٹس میں پولیس افسران کی ذمہ داریاں تبدیل کی گئی ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق تقرریوں کے مطابق سید محمد عباس رضوی کو اے آئی جی ویلفیئر سی پی او کراچی، قمر رضا جسکانی کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ انٹیلی جنس کراچی، اور اعجاز احمد شیخ کو اے آئی جی ایڈمنسٹریشن سی پی او کراچی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ خالد مصطفیٰ کورائی کو ایس پی آرآرایف حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے، جبکہ عرفان مختار بھٹو کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ سیکیورٹی کراچی میں تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح، ظفر اقبال ملک کو ایس پی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کراچی، عبدالعظیم کو ایس پی اسپیشل برانچ لاڑکانہ، ثاقب ابراہیم کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز اینڈ ٹریننگ آرآرایف کراچی، عامر عباس شاہ کو ایس پی اسپیشل برانچ حیدرآباد، اور آصف احمد بھگیو کو ایس پی سی ٹی ڈی حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔طارق نواز کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سی پی او کراچی، اور منصور احمد مغل کو ایس پی اسپیشل برانچ سکھر تعینات کیا گیا ہے۔ان تعیناتیوں کا مقصد پولیس کے آپریشنز اور سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانا اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔آئی جی سندھ نے ان تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام افسران کو اپنی نئی ذمہ داریوں میں بہتر کارکردگی کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

نئے سال کا تحفہ،مختلف موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

کراچی: نمائش چورنگی پر کشیدگی، مظاہرین نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی

نئے سال پر پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ