سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا پل، حب چوکی کے قریب، حکومتی توجہ کا منتظر

0
128

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان کو ملانے وال حب چوکی کے قریب گرنے کے قریب پہنچ گیا

کراچی میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی پانی کا ریلا گزرنے سے پل کے پلر ٹیڑھے ہو گئے، پل کی بنیادیں بھی ٹیڑھی ہو گئی ہیں،باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل کی بنیادیں ٹیڑھی ہو چکی ہیں اور کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی حالت دیکھ کر فوری اس پر مرمتی کام شروع کروائیں اس سے قبل کہ کوئی بڑا حادثہ پیش آئے اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہو، یہ پل سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا پل ہے اور اس پر ٹریفک بہت زیادہ ہوتی ہے، کراچی سے بلوچستان جانے اور آنے والی گاڑیاں اسی پل پر سے گزرتی ہیں، پل کی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب حادثہ ہو جاتا ہے تو پھر سب ادارے پہنچ جاتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ حادثہ ہونے سے پہلے ہی اس پل کی مرمت کروا لی جائے تا کہ کسی بڑی نقصان سے بچا جا سکے

Leave a reply