وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نئے تعلیمی سال 26-2025 کے لئے نصابی کتب کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے.
باغی ٹی وی کے مطابق درسی کتب کی ترسیل کے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو میں ہفتہ کے روز ایک تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پرویز احمد بلوچ، سیکریٹری ڈاکٹر نصرت پرویز سہتو اور دیگر تعلیمی انتظامی افسران نے شرکت کی، جبکہ ترسیل کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین STBB نے کتب جامشورو کے تعلقہ تعلیمی افسران کے حوالے کیں، کتب کی ترسیل کے پہلے مرحلے میں ضلع جامشورو کی تین تحصیلوں مانجھند، تھانو بولا خان اور سہون کے سرکاری اسکولز کو کتب فراہم کردی گئیں ہیں، شروعات میں پرائمری سرکاری اسکول میں کتب بپہچائی جائیں گی جبکہ آئیندہ ہفتہ سے سیکنڈری اسکولز میں ترسیل کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی ترسیل کے مرحلے کو مثر بنانے کے لیے مختلف نگران کمیٹیز بھی تشکیل دے دیں ہیں، نگراں کمیٹیز اسکولز میں جا کر کتب کی موجودگی کے عمل کو یقینی بنانے کی نگرانی کریں گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کتب کی چھپائی اور ترسیل کے لیے دستیاب وسائل کے استعمال کے علاوہ ہمیں دیگر اقدامات کی طرف بھی جانا ہوگا تا کہ اس کوشش کی تکمیل کے لیے بک بینکس کے ذریعے بھی اسکولز میں درسی کتب کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا جس سے دستیاب وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بک بینک کے رجحان کو مزید فروغ دینے گے، ہر سال ہم 50 فیصد کتب کی واپسی کا ٹارگیٹ پورا کرنے کی کوشش کریں گے تا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حساب سے آئیندہ وسائل کے استعمال کو کم سے کم کرنے میں مدد مل سکے۔
صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر گزشتہ تعلیمی سال کے اختتام پر سرکاری اسکولز میں بک بینکس قائم کی گئیں تھے، صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی مرتبہ قائم ہونے والی بک بینکس کی مدد سے اسکولز میں کتب کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولز کی داخلا شماری اور بک بینکس میں کتب کی دستیابی کے تناسب سے اسکولز کو درسی دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے کو مزید بہتر کریں گے، کیوں کے اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں سے سرکاری اسکول کی کارکردگی بہتر ہونے کہ وجہ سے داخلا تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
محسن نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات، امن و امان پر بریفنگ
نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن
میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ
ساڈا کتا،کتا ۔۔۔تے،تواڈا کتا ٹومی ،خدارا لوگوں کو جینے دو،تحریر:ملک سلمان