سندھ کے سینیئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بیراجوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گڈو بیراج پر اونچے درجے، سکھر بیراج پر درمیانے درجے جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔صوبائی وزیر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کچے کے علاقوں سے 5 ہزار 269 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد اب تک نقل مکانی کرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 364 ہوچکی ہے۔ اس دوران 252 متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا جہاں اس وقت 469 افراد مقیم ہیں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ نے 177 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سائٹس قائم کی ہیں۔ ان مراکز پر گزشتہ 24 گھنٹے میں 6 ہزار 596 افراد کو جبکہ مجموعی طور پر 84 ہزار 118 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 569 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اب تک نقل مکانی کرنے والے مویشیوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 835 ہوچکی ہے۔ اسی دوران 51 ہزار 308 مویشیوں کو ویکسین اور علاج فراہم کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 32 ہزار 223 مویشیوں کا علاج اور ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اسحٰق ڈار

امریکا اور چین کے درمیان میڈرڈ میں اہم تجارتی مذاکرات شروع

Shares: