ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو بلدیاتی نظام کو نشانہ بنانے کے بجائے اسے مزید مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نافذ بلدیاتی نظام پورے ملک میں سب سے زیادہ بااختیار اور آئینی طور پر مضبوط تصور کیا جاتا ہے۔ اگر پنجاب کا ماڈل زیادہ پسند ہے تو ایم کیو ایم اس نظام کے نفاذ کا مطالبہ بھی کر سکتی ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ پی ایم ایل این کو چاہیے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ گورنر شپ سے متعلق ہونے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی اصل سیاسی قوت ہے اور شہر کے لیے مزید بڑے ترقیاتی منصوبے بھی لانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کا حل محض تنقید نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
روسی جاسوس جہاز کا برطانوی پائلٹس پر لیزر حملہ، لندن کا سخت ردعمل
امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط
اسحٰق ڈار کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا








