ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں) سندھ سجاگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ابراہیم ہیجب نے عوامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے فوری اور سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیم CPD (سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹو) کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف کام جاری ہے۔ ابراہیم ہیجب نے اس موقع پر عالمی یوم انسدادِ بدعنوانی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں میں بغیر رشوت قانونی کام کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ٹھٹھہ میں کرپشن کے مکمل خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری محکموں میں شفافیت لائی جائے۔ اس موقع پر ضمیر سولنگی اور شبیر سموں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔