سندھ پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔ گیارہویں جماعت کے نتائج کا تناسب کم آنے کے معاملے پر سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی.
باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فزکس اور ریاضی میں طلبا کو 15 نمبرز اور کیمسٹری میں طلبا کو 20 نمبرز اضافی مارکس دیے جائیں گے۔ گریس مارکس طے شدہ فارمولے کے مطابق دیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں نے عوامی توجہ حاصل کرنے کیلیے اس معاملے کو استعمال کیا، 10 سالوں سے طلبا کی کامیابی کا تناسب 47 فیصد سے کم ہی رہا ہے۔انکوائری کمیٹی نے متاثرہ طلبا سے والدین کے ہمراہ ملاقات کی، کمیٹی نے امتحانی ریکارڈ مارکنگ نظام کا جائزہ لیا۔
کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق فزکس اور اسلامیات کی کتابیں تاخیر سے طلبا کو فراہم کی گئی، طلبا کے لیے فزکس کی کتاب مشکل ثابت ہوئی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق طلبا کیلیے کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے پرچے مشکل تھے، اساتذہ نے خلاف قواعد کاپیاں گھر لے جا کر چیک کی تھی۔رپورٹ کے مطابق کاپی چیک کرنے والے اساتذہ کو اجرت نہ دینا حوصلہ شکنی ہے، مشاہدے میں آیا کہ آئی ٹی سیکشن میں غلط ڈیٹا فیڈ ہونے کا امکان ہے۔
ایران نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
سمی دین بلوچ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار،ایک ماہ کے لئے نظر بند