سندھ حکومت کی جانب سے زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے، جس کے تحت مسافروں کو اب تک 1 کروڑ 59 لاکھ 97 ہزار 600 روپے واپس کرائے جا چکے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ حکام نے مختلف کارروائیوں میں 5,294 گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 3,979 گاڑیوں کے خلاف چالان جاری کیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کی من مانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ عید کے دوران بھی کرایوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مہم جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

مسافروں کو زائد کرایوں سے نجات دلانے کے لیے موثرحکمت عملی اپنائی گئی ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو بس اڈوں اور شاہراہوں پر چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، قانون سب کے لئے برابر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی بھی زائد کرایہ وصول کرتا ہے تو اس کی فوری اطلاع دی جائے۔

پاکستانی سات افراد کی جعلی اسکواش کھلاڑی بن کر نیوزی لینڈ کے ویزے کی کوشش

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل

Shares: