سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار،مجموعی مریض 51 ہزار سے زائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خوفناک وائرس کا دنیا میں پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان میں بھی کرونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں 1517 نئے کیس سامنے آئے،گزشتہ 24 گھنٹے میں 10 ہزار 81 ٹیسٹ کیے گئے،آج 1274 مریض صحت یاب، تعداد 24 ہزار 387 ہوگئی، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 23 اموات، تعداد 816 ہوگئی،
539 مریضوں کی حالت تشویشناک، 69 وینٹی لیٹر پر ہیں، 24 گھنٹے میں 2262 کیس رپورٹ، تعداد 51 ہزار 518 ہوگئی،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24525 گھروں میں، 92 قرنطینہ مراکز اور1698 مختلف اسپتالوں میں ہیں،کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد41ہزار59ہوگئی،

دوسری جانب صوبہ سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، آج جی ڈی اے کی رکن اسمبلی نسیم راجپر کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ کرونا وائرس سے سندھ کے 29 اضلاع متاثر ہیں۔ پی پی کے رہنما سینٹر مولا بخش چانڈیو میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، سندھ کے ایک صوبائی وزیر کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے حوالہ سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں

Shares: