سندھ میں تحریک انصاف کے رہنما قتل، وفاقی وزیر کا قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

0
45
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

سندھ میں تحریک انصاف کے رہنما قتل، وفاقی وزیر کا قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما کو سندھ میں قتل کر دیا گیا .صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا گیا ہے، جیکب آباد کے علاقے قومی شاہراہ شکارپور روڈ نرسنگ کالج کےقریب پی ٹی آئی رہنماسردار شریف خان بلیدی نامعلوم موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ سے جانبحق ہو گئے ہیں،ملزمان فرارہونےمیں کامیاب ہو گئے ہیں

شریف بلیدی پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر اور صوبائی نشست کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے

وفاقی وزیر علی زیدی نے شریف خان بلیدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں علی زیدی نے لکھا کہ میں جیکب آباد میں پی ٹی آئی کے سینئر ممبر شریف خان بلیدی کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو شریف خان بلیدی کے قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو فوری طور گرفتار کرکے جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ شریف بلیدی نے جیکب آباد میں پارٹی کو مضبوط و فعال بنایا ،شہید شریف بلیدی کے قاتلوں کو منطقی انجام پہنچائیں گے ،شریف بلیدی وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی رہے ہیں،

Leave a reply