باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏سندھ حکومت نے عزیز بلوچ، نثار مورائی اور بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی منظر عام پر لانےکا اعلان‏ کر دیا

سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ علی زیدی کو کھلا چیلنج کرتا ہوں جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں آصف زرداری کا ذکر دکھادیں ، تینوں جے آئی ٹی رپورٹ پیرکےروز محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پردستیا ب ہونگی، علی زیدی نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے جو واویلا مچایا،اس کا رپورٹ سےکوئی لینادینا نہیں، علی زیدی نے کہا آصف زرداری نے عزیز بلوچ کو احکامات دیے،

مرتضیٰ وہاب‏ نے کہا کہ فلو ر پر علی زیدی نے کہا، جے آئی ٹی میں پی پی کی اعلیٰ قیادت کا ذکر ہے،اگرعلی زیدی کے پاس جے آئی ٹی رپورٹ ہے تو مانگ کیوں رہےہیں، علی زیدی کو چیلنج کرتا ہوں اس جے آئی ٹی میں پی پی قیادت کا ذکر دکھا دیں

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا علی زیدی اپنے اتحادی ذوالفقار مرزا کے حوالے سے کچھ بتائیں،علی زیدی اپنے محکمے کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیتے ،علی زیدی جواب دینے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے، کیونکہ کاغذات نہیں پڑھتے، جو پورٹس منسٹری نہیں چلا پائے کہتےہیں6 مہینے میں پی آئی اے ٹھیک کردینگے،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو مختلف ملکوں میں جگ ہنسائی کا سامنا ہے،اداروں کا بیڑا غرق کردیا ،بس ہم کریں گے ، کر کیا رہےہیں ، یہ نہیں بتاتے،کون کون دہری شہریت رکھتا ہے کابینہ میں نہیں بتایا جاتا،ریاست پاکستان کے ساتھ ان کی کیا وفاداری ہے ؟ ، بلاول بھٹو نے 2018 میں تمام اثاثے ڈکلیئر کیے ، 40لاکھ روپے زرعی انکم ٹیکس کا بھی ذکر کیا گیا، سوال وہ پوچھ رہا ہےکہ جس نے 2016 میں ٹیکس ہی نہیں جمع کرایا،

Shares: