سابق صدر آصف علی زرداری کا سندھی ثقافت کے دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تمام سندھیوں کو ثقافت کا دن منانے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ
سندھ کی ثقافت امن، محبت، بہادری اور مہمان نوازی کی تاریخ ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا قومیں اپنی ثقافت سے پہچانی جاتی ہیں۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں کی ثقافت کو زندہ رکھنے لیئے وزارت قائم کی، آصف علی زرداری اسلام آباد میں قائم لوک ورثہ ملک میں بسنے والی قوموں کی ثقافت کی تاریخ بیان کرتا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا سندھی ثقافت کے دن پر پیغام
سابق صدر آصف علی زرداری کی تمام سندھیوں کو ثقافت کا دن منانے پر مبارکباد
سندھ کی ثقافت امن، محبت، بہادری اور مہمان نوازی کی تاریخ ہے۔ آصف علی زرداری
قومیں اپنی ثقافت سے پہچانی جاتی ہیں۔ آصف علی زرداری
قائد عوام… pic.twitter.com/5MoHcHU41R
— PPP (@MediaCellPPP) December 3, 2023
بلاول بھٹو ذرداری نے بھی اسی دن کے مناست سے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئیں کہ سندھ کے لوگ تاریخی طورپرامن ،رواداری پسند اوروطن دوست ہیں۔بامقصد ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں نفرت،تقسیم،شدت پسند سوچ کیلئے زہر ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا یوم ثقافت سندھ پرپیغام میں کہنا ہے کہ سندھ کی سدابہار ثقافت ،قدیم ترین وخوبصورت تہذیب کاعکس ہے۔سندھ کے لوگ تاریخی طورپرامن ،رواداری پسند اوروطن دوست ہیں۔بامقصد ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں نفرت،تقسیم،شدت پسند سوچ کیلئے زہر ہیں۔سابق وزیرخارجہ کا مزیدکہنا تھا کہ اپنی ثقافت عالمی سطح پر اجاگر کرکے پاکستان کا مثبت چہر ہ پیش کرنا منشور ہے۔تمام ثقافتوں کو مساوی اہمیت اور درجہ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کا یومِ ثقافتِ سندھ پر پیغام
فریال تالپور کا سندھ سمیت پورے ملک کی عوام کو یومِ ثقافتِ سندھ پر مبارک باد
وادیِ مہران کی ثقافت پانچ ہزار سال قدیم اور عظیم تہذیب کی آئینہ دار ہے: فریال تالپور
سندھی ٹوپی، اجرک، آرٹ اور… pic.twitter.com/hyfO7b35td
— PPP (@MediaCellPPP) December 3, 2023
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کا یومِ ثقافتِ سندھ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک کی عوام کو یومِ ثقافتِ سندھ پر مبارک ہو، وادیِ مہران کی ثقافت پانچ ہزار سال قدیم اور عظیم تہذیب کی آئینہ دار ہے: فریال تالپور نے اپنے پیغام میں مزید کہا سندھی ٹوپی، اجرک، آرٹ اور سندھی زبان کی ایک الگ پہچان ہے، پاکستان بے مثال ثقافتی میراث سے مالا مال سرزمین ہے اور پاکستان کے اس عظیم میراث کو قائم و دائم رکھنے اور اسے اجاگر کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: فریال تالپور نے کہا میڈیا کو پاکستان کے تمام ثقافتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے.