باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے پنوں عاقل میں افسوسناک وقعہ پیش آیا ہے
پنوں عاقل میں ذہنی مریض نے گھرکے 10 افراد کو مبینہ طور پر قتل کردیا،جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور4بچے شامل ہیں،واقعہ سکھر کینٹ تھانہ کی حدود میں پیش آیا
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھارتی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،بتایا جارہا ہے قاتل ان کا قریبی رشتے دار ہے اور اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے
پولیس کے مطابق ملزم نے چھریوں کے وار سے تمام افراد کو قتل کیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے