سنگا پور ائیر لائنز نے اپنے کیبن کریو میں شامل حاملہ خواتین سے متعلق قوانین میں ترمیم کر دی ہے۔
باغی ٹی وی : کیبن کریو میں شامل خواتین کو حاملہ ہونے کی صورت میں ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑتے تھے جس پر طویل عرصے سے اس قانون کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا تاہم اب سنگا پور ائیر لائنز نے حاملہ خواتین سے متعلق قوانین میں ایک دہائی کی تنقید کے بعد ترمیم کر دی ہے-
یوکرینی علاقوں کے الحاق پر خفیہ ووٹنگ کی روسی درخواست اقوام متحدہ نے مسترد کر دی
سنگا پور ائیر لائنز کے ایک ذمہ دار نے ترمیم شدہ قانون کے بارے میں بتایا ہے کہ کیبن کریو میں شامل خواتین جو حاملہ ہوں وہ گرا ؤنڈ ڈیوٹی کا انتخاب کر سکتی ہیں اور ڈلیوری کے بعد واپس ملازمت پر آسکتی ہیں۔
یہ امتیازی قانون 2010 سے جاری تھا۔ کووڈ 19 کے آنے کے بعد چونکہ ایوی ایشن سروسز کو کافی نقصان سے گذرنا پڑا تھا۔ لیکن بعد ازاں اس صنعت کو کارکنوں کی دستیابی میں کمی کا سامنا کرنا پڑا اس لیے اس نے اپنے قواعد میں نرمی قبول کر لی۔
روسی سائبر حملے: درجن سے زائد امریکی ایئر پورٹس کی ویب سائٹس متاثر
سنگا پور ائیر نے اپنےجاری کردہ ایک بیان میں کہ سابقہ پالیسی کے تحت کارکن کےحامل ہونےکی صورت ملازمت چھوڑنا پڑتی تھی لیکن ان کے لیے زمین پرکام کی ملازمت پیدا کرلی گئی ہےہم اپنےمحنتی اوراہلیت رکھنے والے کارکنوں کے لیے زیادہ محنت کریں گے تاہم ابھی ملازمت کے سلسلے میں شرائط میں کچھ ابہام پایا جاتا ہے۔
ویمن ایسوسی ایشن فار ایکشن اینڈ ریسرچ کی ایگزیکٹو دائریکٹر کورینا لم کےحوالےسےایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے ابھی بھی کئی مشکوک اور مبہم چیزیں موجود ہیں جنہیں سنگا پور ائیر نے نہیں دیکھا ہے۔
قبل ازیں جن حاملہ خواتین نے کمپنی کو بتایا کہ وہ حاملہ ہیں انہیں بغیر تنخواہ کے رخصت پر بھیج دیا گیا اور زچگی کے مراحل سے واپسی پر انہں نوکری سے ہی برخاست کر دیا گیا کیونکہ سنگا پورائیرمیں اس نئی ترمیم سے پہلےحاملہ ہو جانے والی خواتین کے لیے کوئی گراؤند ڈیوٹی موجود نہ تھی ایسی خواتین کو کمپنی کی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑتے تھے اور بعد ازاں نئی ملازمت کے لیے از سر نو درخواست دینا ہوتی تھی-