بین الاقوامی سطح پر بھارتی دہشتگردی بے نقاب ہوگئی، بھارتی شہری نکھل گپتا پر گروپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں امریکی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی جج نےفرد جرم عائد ہونے پر 3 نومبر کو مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ جج نے نکھل گپتا کے پاس سے دریافت شدہ 15,000 امریکی ڈالر کی نقد رقم ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ رقم سابق بھارتی انٹیلی جنس افسر کی جانب سے کرائے کے قاتل کو ادا کرنےکیلئے استعمال ہوئی۔یاد رہے کہ بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکی حکام کی جانب سے فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ نکھل گپتا پر سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کو قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ امریکی عدالت میں بھارتی شہری کے قتل کے مقدمہ پر بھارت کا منفی کردار بے نقاب ہوگیا۔ نکھل گپتا کی گرفتاری پر بھارتی خفیہ ایجنسی کا سیاہ چہرہ سامنے آیا۔گپتا کو جون 2023 میں جمہوریہ چیک میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک سال بعد اسے امریکا کے حوالے کیا گیا۔ یہ مقدمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی قتل کی سازش میں ملوث ہے۔

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے کئی نئے ذخائر مل گئے

غزہ جنگ، اسرائیلی خیراتی ادارے سے کھانا لینے پر مجبور

امریکا کا چین پر 125 فیصد اور باقی ممالک پر ٹیرف میں وقفےکا اعلان

چین کے بعد یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگا دیا

Shares: