سندھ پولیس کا ایک اور پولیس مقابلہ عدالت میں جعلی ثابت

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس کا ایک اور پولیس مقابلہ عدالت میں جعلی ثابت ہو گیا، عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو جعلی مقابلے میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا

پولیس مقابلے میں شامل اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم دیا گیا،پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا

عدالت نے ملزم سہیل اور شیر اللہ کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی،عدالت نے دونوں ملزمان کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس ںذر اکبر نے کہا کہ ایک ملزم کو جسم کے مختلف حصوں میں 7 گولیاں ماری گئیں، مقابلے کے دوران پولیس موبائل اور اہلکاروں کو ایک گولی تک نہیں لگی،لگتا ہے پولیس اہلکاروں نے پھل جھڑی مقابلہ کرنے دیکھاوا کیا،

ساہیوال پولیس کی کاروائی، چار قتل کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

جعلی پولیس مقابلہ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جعلی مقابلے میں شامل تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، عدالت نے پولیس مقابلے کی تفتیش کرنے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دےدیا

پولیس نے تھانہ سائٹ سپرہائی وے کی حدود میں 21 دسمبر 2019 کو ملزمان کے مقابلے کا دعویٰ کیا تھا ،مقابلے میں ایک مسعود اللہ کو ہلاک اور دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا

Leave a reply