اٹلی کے نوجوان ٹینس اسٹار یانک سنر نے ومبلڈن 2025 کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے فائنل میں دو بار کے چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز کو چار سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔
لندن میں کھیلے گئے سال کے تیسرے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے فائنل میں الکاریز نے پہلا سیٹ 6-4 سے اپنے نام کر کے مضبوط آغاز کیا، تاہم یانک سنر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس میں یکساں اسکور 6-4، 6-4، 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔اس جیت کے ساتھ ہی یانک سنر ومبلڈن مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے، جبکہ یہ ان کا پہلا ومبلڈن ٹائٹل بھی ہے۔
سنر نے اس فتح سے نہ صرف اپنی ومبلڈن تاریخ میں جگہ بنائی بلکہ 5 مسلسل میچز میں الکاریز سے شکست کے بعد پہلی بار انہیں شکست دینے میں بھی کامیاب ہوئے۔یانک سنر کی جیت کو عالمی ٹینس حلقوں میں نئی تاریخ قرار دیا جا رہا ہے اور انہیں مستقبل کے ٹینس چیمپئنز میں اہم مقام دیا جا رہا ہے۔
ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اسحاق ڈار قیادت کریں گے
میر واعظ عمر فاروق کا شہداء کو خراجِ عقیدت،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکرٹ سروس کی ’ناقابل معافی‘ ناکامی
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، ایک دن میں مزید 50 فلسطینی شہید