سینٹ میں شکست کے بعد اپوزیشن الزام تراشی پر اترآئی ہے،ایم شاہ زیدخان

سینٹ میں شکست کے بعد اپوزیشن الزام تراشی پر اترآئی ہے،ایم شاہ زیدخان

لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ایم شاہ زیدخان نے کہاہے کہ سینٹ میں شکست کے بعد اپوزیشن الزام تراشی پر اترآئی ہے ، ملکی اداروں کو بدنام کر نے کی سازش کی جارہی ہے، گھٹیا حرکتیں کرنے پر اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے، کرپٹ سیاستدانوں کو عوام پہچان ہوچکی ہے ، حکومت عوام کے ساتھ مل کا ان کو منہ توڑ جواب دے گی ۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن رہنما اپنے سیاہ کارناموں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کو ششوں میں مصروف ہیں ،مسلم لیگ ن کی تاریخ ہے اداروں کو کمزور کرنا، اداروں پر ہمیشہ حملہ کرنے کی کوشش کی گئی،وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ ملکی دولت لوٹنے والوں سے کسی قسم کی نرمی نیہں کی جائے گی ، پی ٹی آئی نے سسلین مافیا کو بے نقاب کیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ سیاست کی آڑ میں گندگی نہیں اچھالنی چاہئے، پاکستانی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،اپوزیشن حکومت کی آڑ میں اداروں پر حملہ آور ہے لیکن پوری قوم اپنے اداروں کی پشت پر کھڑی ہے اور ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی،(ن) لےگ اور پےپلز پارٹی کا سےاسی مستقبل ختم ہو چکا ۔

Tagsbaaghi

Comments are closed.