وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو نکالنا کافی نہیں،بڑی سرجری کی ضرورت ہے،سرفراز نواز

0
182
sarfraz nawaz

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے اور وائٹ بال فارمیٹ کیلئے محمد رضوان کو کپتان بنانے کی حمایت کی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز نواز نے مقامی میڈیا سے بات چیت کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی پر تنقید کی اور پوری سلیکشن کمیٹی کو نااہل کرنے کا مطالبہ کر دیا،سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران سارے ممبرز نے تسلیم کیا تھا کہ قومی ٹیم کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا گیا لہٰذا کمیٹی کا ہر رکن سلیکشن کا ذمہ دار ہے، سلیکشن کمیٹی نے اجتماعی طور پر نااہلی کا مظاہرہ کیا لہٰذا سب کو برطرف کیا جائے، میں نے ذکا اشرف اور محسن نقوی کو وہاب ریاض کی غیر ذمہ دارانہ صلاحیتوں سے متعلق خطوط لکھے جس کاریکارڈ بھی میرے پاس موجود ہے لیکن میری تجویز پر کسی نے عمل نہیں کیا، اچھی طرح جانتا تھا کہ وہاب کسی بھی طرح سلیکٹر، ایڈوائزر اور مینیجر کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں، صرف وہاب اور عبدالرزاق جیسے افراد کی برطرفی کافی نہیں، اگر ہم سسٹم کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو بڑی سرجری کی ضرورت ہے، قومی ٹیم کیلئے 3 رکنی سلیکشن کمیٹی ہونی چاہیے، صرف وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو نکالنا کافی نہیں، اسد شفیق جو کہ خاموش تماشائی ہیں اور محمد یوسف بھی سلیکشن کمیٹی کے اہل نہیں۔

سرفراز نواز نے ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں محمد رضوان کی کامیاب پرفارمنس کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں وائٹ بال فارمیٹس کے لیے کپتانی دینے کی حمایت کی اور کہا کہ رضوان نے ماضی میں کے پی کے کو تمام ڈومیسٹک ایونٹس جیتنے میں بہترین کردار ادا کیا جب کہ بطور ملتان سلطانز کپتان ان کی کارکردگی کئی سالوں سے سب کے سامنے ہے ، وہ کپتانی کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، بابراعظم میں اعتماد کم ہے وہ کپتانی کیلئے بہتر انتخاب نہیں۔

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی لندن میں بائیں ٹانگ کی سرجری

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Leave a reply