سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالہ سے ریفرنس کی سماعت ہوئی

سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں، عدالت نے کہا کہ 26 جولائی کو ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی .کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی گئی.

زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نےاسپیکر سندھ اسمبلی  آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامستردکردی، فاضل جج نے وکیل صفائی سے استفسار کیا تھا کہ  آپ نے ہائی کورٹ میں ریفرنس کیوں چیلنج کیا ؟ماتحت عدالت میں ریفرنس کو چیلنج کیوں نہیں کیا۔ وکیل صفائی نے جواب دیا آغا سراج درانی نےکبھی اختیارات کاغلط استعمال نہیں کیا، نیب نے کال اپ نوٹس بھی جاری نہیں کیا جبکہ نیب وکیل کا کہنا تھا آغاسراج درانی نے بطور وزیر اور اسپیکر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔عدالت نے دلائل کے بعد نیب کو اکیس اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔

واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو لاہوراسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

Shares: