سراج الحق کے قافلے کو حادثہ

0
64

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کو حادثہ، سراج الحق محفوظ رہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے میں حادثہ پیش آیا ہے سراج الحق حادثے میں محفوظ رہے ہیں، جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق حادثہ سراج الحق کی گاڑی سے آگے والی گاڑی کو پیش آیا،

ترجمان کا کہنا تھا کہ قافلے میں موجود تمام افراد محفوظ ہیں، گاڑی کو نقصان پہنچا ہے ،

سراج الحق آج مظفر آباد جا رہے تھے،جماعت اسلامی نے آج مظفر آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا اعلان کیا ہے، جماعت اسلامی کے قافلے کو حادثہ مری کے قریب پیش آیا،

جماعت اسلامی کے میڈیا کے ذمہ دار انعام اعوان نے باغی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہ جس گاڑی کو حادثہ پیش آیا اس میں جماعت اسلامی سوشل میڈیا کی ٹیم سوار تھی جنہیں معمولی چوٹیں آئیں ،سوشل میڈیا ٹیم کو امیر جماعت اسلامی کی گاڑی میں بٹھا لیا گیا ہے اور قافلے کا سفر جاری ہے، ترجمان کے مطابق بارش کے باعث گاڑی سلپ ہوئی تھی

Leave a reply