امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد

0
193
siraj lala

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد کر دیا

مجلس شوری کی متفقہ درخواست پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے استعفی واپس لے لیا ،جماعت اسلامی کی مرکزی شوری نے سراج الحق پر بطور امیر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

واضح رہے کہ 12 فروری کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھرپو کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلا سکا،انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دیتا ہوں،

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے جس سے سراج الحق خطاب بھی کریں گے، انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں بلکہ دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، جماعت اسلامی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے

پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

Leave a reply