امیر جماعت اسلامی سراج الحق کوئٹہ پہنچ گئے ہیں،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج ژوب سے بخیریت کوئٹہ واپسی ہو گئی ہے، اللہ نے بہت کرم کا معاملہ فرمایا اور اس کی خاص عنایت سے ایک بڑے سانحے سے محفوظ رہے،قومی سیاسی قیادت سمیت اظہاریکجہتی اور دعائیں کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور ہم سب نے لوٹ کر اس کی طرف جانا ہے،
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پرخودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اورایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر حملہ کرنے والے خود کش حملہ آورکے ڈی این اے کے لئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں،خود کش حملہ آورکی شناخت کیلیے نادرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا امیر جماعت اسلامی معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے، بعد میں انہوں نے وہاں جلسہ سے بھی خطاب کیا
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟،