میرپورخاص:بین الاضلاعی سیرت النبیﷺنعت،تقاریر،مضمون نویسی اور کوئز مقابلے منعقد ہوئے

میرپورخاص:ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز ایجوکیشن میرپورخاص کے زیرِ اہتمام بین الاضلاعی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نعت تقاریر مضمون نویسی اور کوئز مقابلے اجرک کلچرل ہال میرپورخاص میں منعقدکئے گئے
تفصیل کے مطابق ان مقابلوں میں ضلع میرپورخاص عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے مختلف مقابلوں میں بھرپور شرکت کی پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر ایلیمنٹری سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری میرپورخاص مرزا ارشد بیگ نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی تھےکوئز مقابلوں کیلئے سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے سوالات شامل کئے گئے تھے جسمیں تینوں اضلاع سے فاتح طلبا و طالبات کی دس ٹیموں نے حصہ لیا

اردو اور سندھی تقاریر کیلئے سیرتِ طیبہ کے حوالے سے ورفعنا لک ذکرک کا موضوع دیا گیا تھا جس میں تینوں اضلاع کے بیس طلبا و طالبات نے شرکت کی اس کے علاوہ مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے دس طلبا و طالبات نے نعتیہ مقابلے میں اپنے کار کردگی سے سماں باندھ دیا جسے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی طلبہ اور اساتذہ کیلئے مضمون نویسی کے بھی الگ الگ مقابلے رکھے گئے تھے

مہمانِ خصوصی فیصل احمد عقیلی کمشنر میرپورخاص نے گورنمنٹ اسکولز کے ان ہونہار طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ و تعلیمی انتظامی افسران کو خصوصی شاباش دی اور طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شخصی تعمیر اور علمی بہتری کیلیے انتہائی اہم قرار دیا انہوں نے تمام طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی

ڈائریکٹر اسکولز مرزا ارشد بیگ نے اپنی تقریر میں تمام طلبہ اساتذہ افسران اور انتظامی کمیٹی کو اس بھرپور پروگرام کو منعقد کرنے پر بھرپور شاباشی دی اور تعلیمی بہتری کیلئے اس قسم کے پروگرام کرنے کی ضرورت پر زور دیا

تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔۔ تقریب میں سالانہ ایس۔ ایس۔سی امتحانات 2023 میں ٹاپ ٹین پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات اور ان کے اسکولوں کے سربراہان کو بھی اعزازی سرٹیفیکیٹس دئیے گئ

تقریب میں معزز شخصیات، مختلف سماجی تنظیموں، مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، افسران، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Comments are closed.