ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سریلنکا کو 102 رنز سے شکست

0
89

نئی دہلی: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی، 428 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 326 رنز بناسکی۔
کوشل مینڈس، اسالانکا اور کپتان دسن شناکا کی نصف سنچریاں بھی سری لنکا کو شکست کے اندھیروں سے نہ بچا سکی
کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر برق رفتار 76 رنز کی اننگز کھیلی، چرتھ اسالانکا 79 اور دسن شناکا 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسکے بعد نسانکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کوشل پریرا صرف 7 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، دھنن جیا ڈی سلوا کو 11 رنز پر کیشو مہاراج نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، کوئٹزی اور مارکو جینسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں.

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 429 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں نیا کارنامہ اپنے نام کر دیا، سری لنکا کیخلاف ریکارڈ 428 رنز بنا ڈالے، کوانٹن ڈی کوک، رسی وان ڈوسین اور ایڈن مرکرم نے سنچریاں اسکور کیں۔بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کیخلاف 428 رنز بنا ڈالے، میگا ایونٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔جنوبی افریقی بیٹرز کے سامنے سری لنکن بولرز بوکھلا گئے،
جنوبی افریقا ٹیم کا کپتان ٹیمبا باوما 8 رنز پر آؤٹ ہوئے تو کوانٹن ڈی کوک اور رسی وان ڈوسین نے دوسری وکٹ پر سری لنکا کیخلاف ریکارڈ 204 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں نے سنچری اسکور کیں۔کوانٹن ڈی کوک 84 گیندوں پر 100 اور وان ڈوسین 110 گیندوں پر 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں نے مجموعیی طور پر 5 چھکے اور 25 چوکے لگائے۔ایڈن مرکرم نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے، ہینرک کلاسن 20 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسی طرح ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کی اور 21 گیندوں پر 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ مارکو جیسن 7 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا 10 اوورز میں 95، کاسن رجیتھا 10 اوورز میں 90، دلشان مدوشناکا 10 اوورز میں 86 اور دنیتھ ویلالاگے 10 اوورز میں 81 رنز دے کر مہنگے ترین بولرز رہے، دھننجایا ڈی سلوا نے 4 اوورز میں 39 اور داسن شناکا نے 6 اوورز میں 36 رنز دیئے۔

Leave a reply