کولمبو: سری لنکا کے سابق نیول چیف ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو 15 سال پرانے اغوا اور گمشدگی کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 2010 میں ایک 48 سالہ شخص کی پراسرار گمشدگی سے جڑا ہے، جب الوگتنے سری لنکن بحریہ کے انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھےتفتیشی افسر نے بتایا کہ الوگتنے کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انہیں بدھ تک ریمانڈ پر بھیج دیا ہے-

یہ اقدام سابق نیوی سربراہ واسنتھا کرناگودا کے خلاف جاری تفتیش کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے جن پر تامل جنگ کے دوران ماورائے عدالت قتل کے الزامات ہیں۔ اقوام متحدہ اور برطانیہ ان کیسز پر اظہار تشویش کر چکے ۔

موٹر سائیکل والوں کیلئےحکومتِ پنجاب کا بڑا اعلان

ایڈمرل نشانتھا الوگتنے 2020 سے 2022 تک سری لنکا کے 24 ویں نیول چیف کے طور پر تعینات رہے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کیوبا میں سری لنکا کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف

Shares: