کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے آج کے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے .اوول گراؤنڈ میں سری لنکن کپتان کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ چند دن بارش رہی ہے اس لیے وہ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔سری لنکن کپتان نے کہا کہ میچز کے وقفے کے دوران انہوں نے بہت محنت کی ہے جب کہ نوان بھی فٹ ہیں اور انہوں نے پریکٹس میں بھرپور بولنگ اور فیلڈنگ کی۔
ایونٹ میں سری لنکا اب تک چار میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرسکی ہے جب کہ آسٹریلیا چار میچز میں سے تین جیت چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔