گال ٹیسٹ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فتح کے لیے 83 رنز درکار ہیں جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں۔131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی جانب سے بھی آغاز اچھا نہ تھا، پہلے تین کھلاڑی جلد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، عبد اللہ شفیق 8، شان مسعود 7 اور نعمان علی 0 صفر پر آؤٹ ہوئے۔
کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنا لیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 83 رنز درکار ہیں، اس وقت کریز پر بابر اعظم اور امام الحق موجود ہیں۔گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم نے گرین کیپس کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نشان مدوشکا نے 52 اور رمیش مینڈس نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔
دنیش چندیمل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیموتھ کرونا رتنے نے 20 اور کوشال مینڈس نے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابراراحمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان آغاز نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

Shares: