سری لنکا کے ساحل پر بھارتی آئل ٹینکرمیں آتشزدگی،عملے کا ایک رکن لاپتہ، سری لنکن نیوی مدد کو پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے مشرقی ساحل کے قریب انڈین آئل کارپوریشن کے آئیل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی آئل ٹینکر آئیل سے بھرا ہوا ہے۔ نیو ڈائمنڈ کے نام سے مشہور اس ٹینکر میں عملہ کے 23 ارکان تھے جن میں سے آگ لگنے کے بعد ایک لاپتہ ہو گیا جبکہ کچھ زخمی ہو گئے ہیں ، سری لنکا نے آگ پر قابو پانے اور پھنسے ہوئے عملہ کی مدد کیلئے اپنے بحریہ کے چار جہاز روانہ کئے ہیں۔
نیو ڈائمنڈ ٹینکر بہت بڑا خام تیل لے جانے والا ٹینکر ہے جسے انڈین آئیل کارپوریشن چارٹر پر حاصل کیا ہے۔ یہ جہاز اڈیشہ کے ساحل پردیپ کی سمت جارہا تھا آئیل کمپنی کی یومیہ 3 لاکھ بیارل ریفائنری کام کرتی ہے۔
سری لنکا کے بحریہ کے ترجمان کیپٹن انڈیکا سلوا کے مطابق نیو ڈائمنڈ ٹینکر کے انجن روم میں آگ لگی جو ٹینکر کے دوسرے حصوں تک پھیل گئی۔ اسی دوران سری لنکا بحریہ کے جہاز وہاں پہنچ گئے اور عملہ کے 19 ارکان کو لائف بوٹس کے ذریعہ محفوبظ مقامات پر منتقل کیا۔ سری لنکن بحریہ کے جہازوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ عملہ کے زخمی رکن کی ٹینکر کے تیسرے انجینئر کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔
کیپٹن سلوا کے مطابق روس کے 2 آبدوز بھی جائے حادثہ کی طرف آ رہے ہیں۔ ٹینکر میں 2 لاکھ 70 ہزار ٹن یا تقریباً 2 ملین بیارل خام تیل لے جایا جارہا تھا۔ سری لنکا کے کپتان نے بتایا کہ اس کیلئے ہمیں بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔