افغانستان کی جیت صرف دو رنز کے فاصلے پر، سری لنکا نے سپر فور میں جگہ بنا دی

ایشیا کپ 2023 کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے آخری کوالیفائر میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 37.4 اوورز میں 289 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
افغانستان کو کوالیفائر مرحلے میں جانے کے لیے سری لنکا سے یہ میچ 37.2 اوورز میں جیتنا تھا جس کے لیے افغان بیٹرز نے بھرپور کوشش کی مگر ناکام رہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان نے کہاکہ ہم زیادہ اسکور بنا کر افغانستان کو پریشر میں لائیں گے۔

اس موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہاکہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سپر فور مرحلے تک رسائی ممکن بنانے کی کوشش کریں گے۔اسقو

Comments are closed.