گوجرہ : نوجوان نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنی حقیقی بہن کو قتل کر دیا

گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) نوجوان نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنی حقیقی بہن کو قتل کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 366 ج ب کے اعجاز احمد کھوکھر کی36 سالہ بیٹی تنزیلہ اعجاز اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ اس کے بھائی طیب اعجاز نے پسٹل 30 بور سے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ طیب اعجاز نے فائر سر میں مارا ہے۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جس کی تلاش جاری ہے۔وجہ عناد یہ ہے کہ تنزیلہ اعجاز کی شادی گاؤں کے راشد ولد محمد رشید کھوکھر سے ہوئی تھی جس کو ایک سال قبل طلاق ہو گئی تھی تنزیلہ نے 4 ماہ قبل گاؤں کے اللہ رکھا کھوکھر سے خفیہ نکاح کر رکھا تھا جس کا اس کے بھائی طیب کو علم نہ تھا۔ جب طیب کو علم ہوا کہ تنزیلہ نے اللہ رکھا سے خفیہ طور پر نکاح کر رکھا ہے تو اس نے تنزیلہ کو رات کے وقت سوتے ہوئے پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ سٹی پولیس گوجرہ نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائکے حوالیکردی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال ملزم کو گرفتارنہیں کیا جا سکا ہے۔

Comments are closed.