سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری

اسلام آباد:سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ہم کسی کوکوئی پیسہ نہیں دیں گے ضمیرکےمطابق ہی چلیں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا اسدعمر اور حماداظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کہا تھا ایکشن لیں گے لوٹےخود ہی آج سامنے آگئے حکومت بچانےکیلئےکسی بھی بلیک میلنگ، سودے بازی کو مسترد کرتے ہیں اپوزیشن کاماڈل ہے پیسہ لگاؤ حکومت میں آؤاورپیسہ کماؤ اب عوام پرفرض عائد ہوتا ہےکہ وہ اس قسم کی سیاست کو مسترد کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےکارکنان مشتعل ہیں قانون ہاتھ میں نہ لیں احتجاج آپ کاحق افسوس کی بات ہےایک خاتون ایم این اے کو 7کروڑ روپے دیئےگئے سندھ میں لوگوں کےپاس پینےکاپانی نہیں اورجہازوں میں پیسہ لایا گیا سندھ ہاؤس اس وقت نیا چھانگا مانگا ہے، ضمیروں کی خریدوفروخت ہورہی ہے سندھ ہاؤس میں جو کہتا ہے ضمیر کی آواز پر ووٹ دے رہا ہوں انہیں کہنا چاہتا ہوں عمران خان کے نام پر ووٹ لیا اور اب ضمیر کی بات کر رہے ہیں رکنیت سے مستعفی ہوں، دوبارہ الیکشن لڑ کر پھر ضمیر پر ووٹ کی بات کریں ضمیر فروش ارکان کیخلاف آئین کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ عوام کی طاقت سےتحریک عدم اعتمادکوناکام بنائیں گے ہم نےکسی کو پیسے دے کر لانےکی بات نہیں کی، ہم بھی خزانوں کےمنہ کھول دیں توہم میں اوراپوزیشن میں فرق کیارہ جائے گا ہم بھی پیسہ استعمال کریں تو عمران خان اورنوازشریف میں فرق کیا رہ جائے گا خاتون ایم این اےکو 7 کروڑ دیئے گئے ہم بھی 10 کروڑ دے سکتے ہیں عمران خان اصولوں پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنرراج لگانےکی تجویز دی شیخ رشید نے کہا بطور اتحادی اور وزیرداخلہ گورنرراج کی تجویز دیتا ہوں شیخ رشیدنےکہاسندھ ہاؤس میں لوگوں کوخریدناآئین کی خلاف ورزی ہے۔

Comments are closed.