چین کے صوبے سیچوان کے سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا، جس کی زد میں آکر کئی افراد طوفانی ریلے میں بہہ گئے۔
باغی ٹی وی: فوٹو گرافی میں مصروف درجنوں سیاح اچانک آنے والے سیلابی ریلے سے سنھبل نہ پائے اور طوفانی ریلے میں بہہ گئے۔ حکام نے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے درجنوں سیاح تاحال لاپتہ ہیں جبکہ چار افراد کو بچالیا گیا ہے چینی حکام کے مطابق ندی میں پانی ڈیم اوورفلو ہونے پر چھوڑا گیا،سیاحوں کو پانی چھوڑے جانے کی وارننگ کا علم نہ ہوا ہے اس وجہ سے وہ اس کی ذد میں آگئے۔
بیجنگ میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی
چین کے دارالحکومت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی جب کہ 18 افراد اب بھی لاپتا ہیں، بیجنگ میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارشوں میں مزید 33 افراد ہلاک ہوگئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے بیجنگ کے مئیر نے بتایا تھا کہ بیجنگ میں مسلسل ہونے والی بارشوں میں انفراسٹر کچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی،جبکہ چین ایک ماہ کے دوران بارشوں میں ہلاک اور لاپتا ہونے والوں کی تعداد 147 ہوگئی، بارشوں میں ہلاک ہونے والوں میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔