سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو یف شاہد ریاض) برتن واپس کرنے پر جھگڑا، دکاندار کا بیٹا فائرنگ سے زخمی

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے گنجان آباد علاقے بیری والا چوک میں برتن واپس کرنے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دکاندار کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

موٹرسائیکل پر سوار دو افراد چند دن قبل دکان سے خریدے گئے برتن واپس کرنے آئے، جس پر دکاندار سے تلخ کلامی ہوگئی۔ جھگڑے کے دوران ایک گاہک نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دکاندار کا بیٹا دانیال شدید زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں واقعہ کی سنگینی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Shares: