لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب کا کسان مشکلات میں ہے وزیراعلیٰ سےبات کروں گا، کسان کا خیال کرنا پنجاب حکومت اورمیری ذمہ داری ہے۔
باغی ٹی وی : عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزار اقبال پرحاضری دی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا عام ورکر ہوں، میری کوشش ہوگی گورنر ہاؤس عام لوگوں کےلئےکھلا ہو، قائد ذوالفقار بھٹو کا جو مشن اس کو جاری رکھےگے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت ہے سیاسی استحکام سب جماعتوں کے ملنے سے آئے گا، لیکن ایک پارٹی ہٹ دھرمی پرقائم ہے انھیں قائل نہیں کیا جاسکتا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کسان گندم کی فروخت کے لئےخوار ہورہا ہے، پنجاب کا کسان مشکلات میں ہے وزیراعلیٰ سےبات کروں گا، کسان کا خیال کرنا پنجاب حکومت اورمیری ذمہ داری ہے، گورنر پنجاب نے داتا دربار پر بھی حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی-
عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا,محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پر مشتمل تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں کراچی اورفیصل آباد جلسوں میں رکاوٹ پرعدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں عمرایوب خان، اسد قیصر صاحبزادہ حامد رضا ساجد ترین اورثنا ءاللہ بلوچ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔
اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ جلسے ہرصورت کیے جائیں گے، اجلاس میں تحریک کوآگے بڑھانے اورحقیقی آزادی کے حصول کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیا گیا,اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور فیصل آباد کے جلسوں کیلئے انتظامیہ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا، عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اورجمہوری حق ہے۔
اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ جلسے ہرصورت کیے جائیں گے، ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی اورآئین کے ساتھ کھلواڑہو رہا ہے، ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔