لاہور سے اسکردو جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 481 سے پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کو فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ذرائع کے مطابق پرواز نے جیسے ہی لاہور سے ٹیک آف کیا، انجن نمبر 2 میں پرندہ ٹکرا گیا جس سے انجن کے دو بلیڈ متاثر ہوئے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو واپس لاہور اتار لیا۔پرواز میں سوار 149 مسافروں کو بحفاظت آف لوڈ کر دیا گیا، جبکہ ایئر لائن انتظامیہ نے لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز پی اے 481 اور اسکردو سے لاہور آنے والی واپسی پرواز کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متاثرہ طیارے کی مکمل جانچ جاری ہے، پرندہ ٹکرانے کے بعد مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ایوی ایشن حکام نے پرندوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ فوری طور پر برڈ کنٹرول سسٹم کو مؤثر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے خطرناک واقعات سے بچا جا سکے۔
بلوچستان میں بارش، آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق
بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر راکٹ حملہ، کشیدگی میں اضافہ، تحقیقات جاری
نیتن یاہو واشنگٹن روانہ، کل صدر ٹرمپ سے ملاقات
گوجرانوالہ: تھانے کی حوالات سے 5 ملزمان فرار،غفلت پر انکوائری کا حکم
یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر