ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، خراب کارکردگی پر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ نے استعفیٰ دے دیا ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کاکردگی پر سری لنکن ٹیم کی ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ نے استعفیٰ دے دیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرس سلورووڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں اور انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے،اپنے استعفیٰ میں کرس سلورووڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنے خاندان کو وقت نہیں دے پا رہا تھا، زیادہ وقت اپنوں سے دور رہنا پڑتا تھا اب اپنی فیملی اور قریبی افراد سے مشاورت کی ہے جس کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردھنے نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
صحافی نوید شیخ ٹویٹر پر کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں بری طرح ہارنے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے بعد سری لنکا میں بھی استعفوں کا سلسلہ شروع ، لگتا ہے غیرت اور احساس ندامت کی کمی صرف پاکستان میں ہی ہے۔
https://twitter.com/naveedsheikh123/status/1806195574611365895