پاکستان میں جولائی 2025 کے دوران دہشتگردی کے حملوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس میں مجموعی طور پر 215 افراد ہلاک اور 199 زخمی ہوئے۔

تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں دہشتگردی کے 82 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ جون میں 78 حملے ہوئے تھے۔جولائی کے حملوں میں 47 شہری شہید،36 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 18 دہشتگرد مارے گئے اسی طرح ان حملوں میں 90 شہری، 52 اہلکار، 7 شدت پسند اور 1 امن کمیٹی کا رکن زخمی ہوا.رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں 106 شدت پسندوں کو ہلاک اور 69 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، تاہم ان آپریشنز کے دوران 7 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

مجموعی طور پر جولائی میں 215 افراد اموات (124 شدت پسند، 54 شہری، 37 اہلکار) اور 199 افراد زخمی ہوئے.خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں سب سے زیادہ 53 حملے،بلوچستان میں 28 حملے،گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایک حملہ جبکہ پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں کوئی حملہ رپورٹ نہیں ہوا.پی سی ایس ایس کے مطابق دہشتگردوں نے کم از کم 14 افراد کو اغوا بھی کیا۔

15 ہزار روپے تنخواہ والا کلرک 30 کروڑ کے اثاثوں کا مالک نکلا

ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کے قریب دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم

مذاکرات کامیاب، حق دو تحریک کا لانگ مارچ ختم، کمیٹی قائم ہوگی

مذاکرات کامیاب، حق دو تحریک کا لانگ مارچ ختم، کمیٹی قائم ہوگی

Shares: