یورپی یونین کے اہم رکن ملک سلووینیا نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطین میں جنگی جرائم کے الزامات پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ فیصلہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب سے نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد کیا گیا۔سلووینیا کی وزارت خارجہ کی عہدیدار نیوا گراسک نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نیتن یاہو پر جنگی جرائم کے الزامات ہیں اور عالمی قوانین کے تحفظ کے لیے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔تقریباً 20 لاکھ آبادی والا یہ یورپی ملک گزشتہ سال فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکا ہے اور غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کا سخت ناقد رہا ہے۔ ماضی میں بھی سلووینیا نے دو اسرائیلی وزیروں پر پابندی لگائی تھی اور اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
سلووینیا کی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ سلووینیا بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں اور انسانی حقوق کے قوانین کی مکمل پاسداری کرتا رہے گا۔
ہائیکورٹ ججز کے ٹرانسفر آئین و قانون کے مطابق قرار ، تفصیلی فیصلہ جاری
اسرائیلی حملوں نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا،شامی صدر
ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ