fbpx

شاہ محمود قریشی کی اماراتی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تعلقات بڑھانے پر اتفاق

شاہ محمود قریشی کی اماراتی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تعلقات بڑھانے پر اتفاق

باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو اے ای کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار، دو طرفہ مراسم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات کے دوران کیا، دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی، اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امارات کے ساتھ یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار اور دو طرفہ مراسم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترجیحات پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں، بس دونوں ممالک میں کاروباری وفود کے تبادلے اور اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق ہونا چاہیے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.